تلنگانہ کے وزیر سینماٹوگرافی ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ ٹی آر ایس
حکومت صحت عامہ پر توجہ دے رہی ہے اور صحت وطبابت کو اولین ترجیح دی جارہی
ہے۔انہوں نے سکندرآباد کے گاندھی
اسپتال میں تین رنگوں کی بیڈشیٹس کی تقسیم کا کام کیا ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں
مناسب علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ریاستی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔